آذان و اقامت کے مسنون الفاظ صحیح احادیث کی روشنی میں
یہ تحریرالفت حسین کی کتاب صلاۃ المسلم سے ماخوذ ہے۔

اذان کے کلمات

الله اکبر اللہ اکبر اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔

الله اكبر الله اكبر  اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

أشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

أشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

حَي عَلَى الصَّلَاةِ آو صلاۃ کی طرف۔

حَى عَلَى الصَّلَاةِ آو صلاۃ کی طرف۔

حى عَلَى الْفَلَاحِ آؤ کامیابی کی طرف۔

حَى عَلَى الفَلَاحِ آؤ کامیابی کی طرف۔

اللهُ أَكْبَرُ ، الله اکبر اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔

لا إلهَ إِلَّا اللہ. کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا۔

(ابوداؤد)

فجر کی اذان میں حَى عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد:

الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ . ( دومرتبہ ) صلاۃ نیند سے بہتر ہے۔ (ابوداؤد)

اذان کا جواب:

مؤذن جو اذان کے کلمات کہے ، سننے والا وہی کلمات ساتھ ساتھ کہے، البتہ جب وہ ’’حتى على الصلاة‘‘ اور ’’حی علی الفلاح‘‘ کہے تو ان دونوں کے جواب میں سننے والا کہے:

لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ. (مسلم، ابوداؤد)

نہیں ( کوئی طاقت ) حالت بدلنے والی اور نہ (ہی) قوت ہے۔ ( نیکی کرنے کی ) مگر اللہ (کی توفیق) ہے۔

اذان کے بعد کی دعا:

دعا سے پہلے دعائے ابراہیمی پوری پڑھے :

اللهم صل على محمد، وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد، اللهم بارك على محمد، وعلى آل محمد. كما باركت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد .

 اللهم رب هذه الدعوة التامة، والصلاة القائمة، أت محمدا بالوسيلة والفضيلة. وابعثه مقاما محمودا والذي وعدته.

اے اللہ ! اس دعوت کامل کے رب اور قائم ہونے والی صلاۃ کے (رب) عطا کر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت اور انہیں پہنچا مقام محمود پر جس کا آپ نے وعدہ کیا ہے ان سے۔

ترنم کے ساتھ اذان دینا:

ترنم کے ساتھ گانے کی طرح اذان دینا ایک ممنوع فعل ہے جس طرح قرآن کو گانے کی طرز پر پڑھنا منع ہے، چونکہ اس طرح الفاظ کے معنی میں فرق آجاتا ہے۔

تکبیر (اقامت) کے الفاظ 

الله اكبر الله اكبر – اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔

أشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

حَي عَلَى الصَّلَاةِ ۔ آو صلاۃ کی طرف۔

حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ ۔ آؤ کامیابی کی طرف۔

قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ ۔ کھڑی ہوگئی صلاة ۔

قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ ۔ کھڑی ہو گئی صلاة۔

اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ ۔ اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔

لا إلهَ إِلَّا الله۔ کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا۔

(ابوداؤد)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توحید ڈاٹ کام پر پوسٹ کردہ نئے اسلامی مضامین کی اپڈیٹس کے لیئے سبسکرائب کریں۔