ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
اگر کسی ایک امام کا مقلد بادشاہ ہو یا کوئی اور مسجد بنا دے تو وہ مسجد بنانے والے کی ملکیت میں باقی رہتی ہے یا نہیں؟ اور ہر مسجد میں ہر مسلمان اپنے طور پر مشروع پر مستحق نماز پڑھنے کا بیک وقت و بیک جماعت ہے یا نہیں؟
الجواب
مسجد بنانے والے کی ملکیت میں نہیں رہتی اور اس میں سب مسلمان بطور شروع نماز ادا کر سکتے ہیں، اور اک وقت اور ایک جماعت سے بھی پڑھ سکتے ہیں، مگر ایک ساعت ایک ہی مسجد میں دو جماعت نہیں پڑھ سکتے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۸ ش نمبر ۳۸)