ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
اگر مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے کارکن زیادہ تر بے نماز ہوں تو کیا ان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ نمازیوں کو یہ کہہ دیں کہ تم مسجد کے انتظامی امور میں بات کرنے کا حق نہیں رکھتے اور امام کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ آپ کے مقرر کردہ وقت پر نماز پڑھائے؟
الجواب
مسجد کے عمومی انتظام میں تو بے شک عوام کو دخل نہیں دینا چاہیے، مگر اوقات نماز کا تقرر تو انتظامیہ کمیٹی سے تعلق نہیں رکھتا، اس کا تعلق تو امام اور مقتدیوں سے ہے، لہٰذا دونوں کو باہم تصفیہ کر لینا چاہیے اور ایک وقت مقرر کر کے اس کی پابندی کرنی چاہیے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلاف پیدا نہیں کرنا چاہیے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر۳ ش نمبر ۱۴)