ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث، جلد 09
سوال
کیا آدمی بغیر وضو کے قرآن کو چھو سکتا ہے۔
الجواب
اس کا جواب بعض اہل علم کے ہاں نفی میں ہے اور بعض کے ہاں اثبات میں بہتریہی ہے کہ قرآن مجید کو باوضوء ہو کر چھوئے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نہ چھوئے قرآن کو مگر پاک ۔‘‘ (مؤطا امام مالك، کتاب القرآن، باب الامر بالوضوء لمن مس القرآن ، حاکم ۱؍۳۹۵۔۳۹۷)