ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث، جلد 09
سوال
جہاں غسل خانہ اور باتھ روم اکھٹے ہوتے ہیں کیا وہاں وضو اور غسل کیا جا سکتا ہے۔؟
الجواب
اگر جگہ صاف ہو تو بہتر ہے ورنہ پانی بہا کر اسے صاف کر لیا جائے ۔جگہ صاف ہو جانے کے بعد وہاں وضو اور غسل دونوں ہی کئے جا سکتے ہیں۔ویسے بھی آج کل جو فلش استعمال ہوتے ہیں ،ان میں پانی بہا دینے سے گندگی ختم ہو جاتی ہے،اور گندگی ختم ہو جانے بعد وہ جگہ صاف ہے ،آپ وہاں اطمینان سے وضو اور غسل کر سکتے ہیں،ہاں البتہ وضو کرتے وقت احتیاطاً وضو کی دعائیں باہر آ کر پڑھی جائیں تو بہتر ہے۔