یہ تحریر محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب نماز مصطفیٰ علیہ الصلوۃ والسلام سے ماخوذ ہے۔
● نماز شب براءت :
پندرہویں شعبان کی رات کو ’’صلاة البراءة‘‘ یا ’’صلاة الألفية‘‘ یا سو (۱۰۰) رکعت نماز اور ہر رکعت میں دس بار سورہ اخلاص پڑھنا یا کسی قسم کی مخصوص عبادت کرنا کسی صحیح اور مستند حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ یہ سب اُمور عہد نبوی کے بعد کی ایجاد ہیں، ۴۴۸ ھ کو سب سے پہلے بیت المقدس میں اس رات کو نماز کا اہتمام کیا گیا۔