تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سوال
معتکف کو کس وقت اپنے حجرے میں داخل ہونا چاہیے؟
الجواب
اکیسویں روزے کو نماز فجر پڑھ کر اعتکاف والے حجرے میں داخل ہونا چاہیے۔
كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا اراد أن يعتكف صلى الفجر ثم دخل معتکفه.
نبی ﷺ جب اعتکاف کا ارادہ کرتے تو صبح کی نماز پڑھ کر جائے اعتکاف میں داخل ہو جاتے۔
(صحیح مسلم : ۱۱۷۲)