مچھلی پکڑنے کے لیے چھوٹی مچھلی کو کنڈی میں لگانا کیسا ہے؟
شمارہ السنہ جہلم

سوال: بعض لوگ مچھلیوں کا شکار کھیلتے ہوئے چھوٹی مچھلی کو کنڈی میں لگا کر پانی میں پھینک دیتے ہیں ، ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب:
ممنوع اور حرام فعل ہے ۔
شریعت کی نظر میں کسی جاندار کو تکلیف دینا جرم ہے ۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الرّفْقَ فِي الأَمْرِ كُله .
”اللہ تعالیٰ ہر معاملہ میں نرمی کو پسند فرماتے ہیں ۔ “
[صحيح البخاري: ٦٠٢٤ ، صحيح مسلم: ٢٥٩٣]
جانور کا مثلہ کرنے پر لعنت کی گئی ہے ، کیوں کہ اس پر اسے اذیت اور تکلیف پہنچتی ہے ۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:
لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَّثْلَ بِالْحَيَوَانِ .
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جاندار کا مثلہ کرنے والے پر لعنت کی ہے ۔ “
[صحيح البخاري: ٥٥١٥]
کسی ذی روح کو باندھ نشانہ بنانے سے بھی منع کیا گیا ہے ۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تَتَّخِذُوا شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا .
”کسی ذی روح کو باندھ کر نشانہ نہ لگاؤ ۔ “
[صحيح مسلم: ١٩٥٦]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: