ملازم اگر ڈیوٹی کے وقت کام چھوڑ کر سو جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال : ایک ملازم دریافت کرتا ہے کہ وہ متعدد بار اپنی ڈیوٹی کے وقت میں کام چھوڑ کر سو گیا تو کیا اس کا صوم فاسد ہو جائے گا ؟
جواب : اس کا صوم فاسد نہیں ہو گا۔ کیوں کہ کام چھوڑنے اور صوم کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن جو شخص کسی کام کا ذمہ دار ہو اس پر ضروری ہے کہ وہ اپنے ذمہ سپر د کردہ کام کو پورا کرے۔ اس لئے کہ وہ اس کام پر اجرت اور تنخواہ لیتا ہے لہٰذا اس پر لازم ہے کہ جس طرح پوری تنخواہ لیتا ہے اسی طرح پورا کام کر کے اس سے بری الذمہ ہو۔ البتہ اس کے اس حرام کام یعنی ڈیوٹی کے وقت میں سونے کی وجہ سے اس کے صوم کا اجر و ثواب کم ہو جائے گا۔
’’ شیخ ابن عثیمین۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: