قبل (اگلی شرمگاہ) میں جماع کرنے کا حکم
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

عورت سے دبر (پچھلی شرمگاہ) کی طرف سے قبل (اگلی شرمگاہ) میں جماع کرنے کا حکم

سوال:

کیا خاوند کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کو الٹا لٹا کر اس کی فرج (اگلی شرمگاہ) میں جماع کرے؟

جواب:

آدمی کے لیے اپنی بیوی سے اس کو الٹا لٹا کر اس کی فرج (اگلی شر گاہ) میں، جہاں سے بچہ پیدا ہوتا ہے، کسی بھی پوزیشن میں جماع کرنا جائز ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
«نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ» [2-البقرة:223]
”تمھاری عورتیں تمہارے لیے کھیتی ہیں، سو اپنی کھیت میں جس طرح چاہو آو“

[سعودي فتوي كميٹي]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: