مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
والدین پر لعنت بھیجنا کبیرہ گناہ ہے
«عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من اكبر الكبائر ان يلعن الرجل والديه قيل، يا رسول الله، وكيف يلعن الرجل والديه؟ قال: يسب الرجل ابا الرجل فيسب اباه ويسب امه”.» [متفق عليه: رواه البخاري 5973. ومسلم 90. واللفظ للبخاري.
]
حضرت عبد الله بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بڑے گناہوں میں سے ایک بڑا
گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے ماں باپ کو لعنت کرے“۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !کوئی شخص اپنے والدین پر لعنت کیسے کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کے باپ اور اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔