ہاتھی کے دانتوں کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

ہاتھی کے دانتوں کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟

جواب:

ہاتھی کے دانتوں کی خرید و فروخت جائز نہیں، کیونکہ حرام مردار کے تمام اجزا حرام ہیں، ان سے انتفاع جائز نہیں۔
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن الله ورسوله حرم بيع الخمر، والميتة والخنزير والأصنام.
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی تجارت کو حرام قرار دیا ہے۔
(صحيح البخاري: 2236، صحيح مسلم: 1581)
❀ حافظ خطابی رحمہ اللہ (388ھ) فرماتے ہیں:
فيه تحريم بيع عظام الفيل.
یہ حدیث دلیل ہے کہ ہاتھی کی ہڈیوں کی خرید و فروخت حرام ہے۔
(أعلام الحديث: 1106/2)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے