گھر کے تمام افراد کی طرف سے ایک قربانی کا جواز حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال:

کیا تمام گھر والوں کی طرف سے ایک بکری کی قربانی جائز ہے؟

جواب:

ایک قربانی پورے گھر والوں کی طرف سے کفایت کر جاتی ہے۔ عطاء بن یسار کہتے ہیں میں نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قربانی کیسے ہوتی تھی؟ تو انھوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آدمی اپنی طرف سے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی کرتا تھا۔“
(ترمذی، کتاب الاضاحي، باب ما جاء أن الشاة الواحدة تجزي عن أهل بيت 1905)