ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
کیا ہنسنے سے وضوٹوٹ جاتا ہے، جبکہ وہ نماز میں نہیں ہے؟
جواب:
ہنسنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، خواہ نماز میں ہو یا نماز میں نہ ہو۔ البتہ نماز کے دوران قہقہہ لگا کر ہنس دیا، تو نماز ٹوٹ جائے گی ، وضو نہیں ٹوٹے گا۔
❀ امام ابن منذر رحمہ الله (319 ھ ) فرماتے ہیں:
أجمعوا على أن الصحك فى غير الصلاة لا ينقص طهارة، ولا يوجب وضوء.
”اہل علم کا اجماع ہے کہ نماز سے باہر ہنسنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ، نہ اس سے وضو واجب ہوتا ہے۔“
(الإجماع : 5)