سوال :
ہم نے سنا ہے کہ گائے کے دودھ میں شفا اور اس کے گوشت میں بیماری ہے، کیا ایسی کوئی حدیث ہے، یا کہ سنی سنائی بات ہے؟
جواب :
شیخ البانی رحمہ اللہ نے (سلسلة الأحاديث الصحيحة 1533) میں ایک حدیث ذکر کی ہے جس میں ہے کہ گائے کا دودھ شفاء اس کا گھی دوا اور اس کا گوشت بیماری ہے ۔
پھر لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی کی طرف سے گائے قربان کی ہے اور بیان جواز کے لیے ہے، یا اس کے علاوہ کوئی جانور میسر نہ تھا، ورنہ جس گوشت میں بیماری ہو، اسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے تقرب کے لیے ذبح نہیں کرتے۔ بہر حال اس معنی کی حدیث موجود ہے، جس کی بنیاد پر یہ بات کی جاتی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ گائے کے گوشت میں یبوست اور خشکی ہے اور اہل عرب بھی خشکی اور یبوست کے شکار تھے، اس لیے ان کے لیے یہ گوشت مزید خشکی پیدا کرنے کا باعث تھا، لہذا ان کے حق میں یہ بیماری ہے، ورنہ ایسی کوئی بات نہیں۔