تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
جواب :
جی ہاں!
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا يمش أحدكم فى نعل واحدة ليحفهما جميعا أو لينعلهما جميعا
”تم میں سے کوئی ایک جوتے میں نہ چلے یا دونوں کو اتار دے یا دونوں کو پہن لے۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 77 ]
امام ابن العربی نے کہا:
”اس کی یہ وجہ بیان کی گئی ہے کہ ایسے چلنا شیطان کا طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ “ [فتح الباري 322/1]