سوال:
کیا روح کو موت ہے؟
جواب :
روح اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے، اسے باقی رکھنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے، اسے فنا نہیں، اہل سنت و الجماعت کا یہی مذہب ہے، بعض اہل بدعت کا کہنا ہے کہ روحیں بھی فنا ہو جائیں گی۔
❀ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
أرواحهم فى جوف طير خضر، لها قناديل معلقة بالعرش، تسرح من الجنة حيث شاءت.
”شہیدوں کی روحیں سبز پرندوں کے پیٹ میں ہوتی ہیں، ان کے لیے عرش الہی کے ساتھ قندیلیں لٹکی ہوئی ہیں ، روحیں جنت میں جہاں چاہتی ہیں ، کھاتی پیتی ہیں۔“
(صحیح مسلم : 1887 )
❀ قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) فرماتے ہیں:
فيه أن الأرواح باقية لا تفنى، فينعم المحسن ويعذب المسيء كما جاء فى القرآن والآثار، وهو مذهب أهل السنة، خلافا لغيرهم من أهل البدع القائلين بفنائها.
”یہ حدیث دلیل ہے کہ روحوں کو بقا ہے، فنانہیں ، نیک روح نعمتوں میں ہوتی ہے اور بری عذاب سے دو چار ہوتی ہے ، جیسا کہ قرآن اور احادیث میں وارد ہوا ہے، اہل سنت کا یہی مذہب ہے، اس کے برعکس بعض اہل بدعت کہتے ہیں کہ روحیں فنا ہو جائیں گی۔“
(إكمال المعلم : 306/6)