جواب:
جن غیب نہیں جانتے ۔
غیب صرف اللہ تعالیٰ جانتے ہیں ۔ جو علم غیب کا دعویٰ کرے یا غیب کے دعویدار کی تصدیق کرے ، وہ کافر ہے ، کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی تکذیب کا مرتکب ہوا ہے ۔
فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
﴿فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلَّهِ﴾ [يونس: ٢٠]
”فرما دیجئے کہ غیب اللہ کا خاصہ ہے ۔ “
نیز فرمان خداوندی ہے:
قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ الغَيْبَ إِلَّا الله
”فرما دیجئے کہ زمین و آسمانوں کا غیب صرف اللہ جانتا ہے ۔ “
[النمل: ٦٥]
نیز فرمایا:
﴿فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ أَن لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ﴾ [سبأ: ١٤]
”جب ہم نے سلیمان کو فوت کر دیا ، تو موت کی خبر دیمک نے دی کہ جب اس نے آپ کی لاٹھی کو چاٹ کر دیا ، آپ گر گئے ، جنوں پر عیاں ہوا ، تو کہنے لگے: ہائے ! ہم غیب جانتے ہوتے تو اتنی مشقت نہ اٹھانی پڑتی ۔“