ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا اہل جنت کو جنت کے دربان پکاریں گے؟
جواب:
جن کے جنتی ہونے کا فیصلہ ہو جائے ، انہیں جنت کے دربان، جو دروازوں پر مقرر ہوں گے، پکار پکار کر کہیں گے کہ ہمارے پاس تشریف لائیں۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من أنفق زوجين فى سبيل الله، دعاه خزنة الجنة، كل خزنة باب: أى فلان هلم
جس نے دو چیزیں اللہ کے راستے میں خرچ کیں، اسے جنت کے ہر دروازے کا دربان پکارے گا: اے فلاں! ہماری طرف آئیے۔
(صحیح البخاری: 2841، صحیح مسلم: 1027)