کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کا حکم حدیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال :

کیا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

جواب :

کھانے یا پینے سے پہلے ہاتھ دھونا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے عمل سے ثابت ہے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :
”رسول اللہ صلى الله عليه وسلم جب جنبی ہوتے اور سونے کا ارادہ کرتے تو نماز کی طرح وضو کرتے اور جب کھانے یا پینے کا ارادہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو دھوتے، پھر کھاتے یا پیتے۔“
(شرح السنة 34/2)
امام بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث صحیح ہے۔“ لہٰذا کھانے یا پینے سے پہلے ہاتھوں کو دھونا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا مبارک عمل ہے، اسے اختیار کرنا چاہیے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے