تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
ملازم کا کمپنی کی اجازت کے بغیر اس کی گاڑی استعال کرنے کا حکم
کمپنی کی اجازت کے بغیر ملازم کے لیے ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ اس کے پاس امانت ہے، اس لیے کمپنی یا حکومت کی اجازت کے بغیر اس کی گاڑی استعمال کرنا جائز نہیں، اگر کمپنی یا حکومت میں اس کی ڈیوٹی کا تعلق اس کے ساتھ ہو تو پھر کوئی حرج نہیں۔
[ابن باز: مجموع الفتاوي و المقالات: 342/19]