مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
کفار کے ساتھ دوستی کی حدود
کفار کے ساتھ دوستی رکھنا جس کی وجہ سے آدمی کافر ہو جاتا ہے، وہ ان کے ساتھ محبت رکھنا اور مسلمانوں کے خلاف ان کی مدد کرنا ہے۔ صرف ان کے ساتھ عادلانہ سلوک روا رکھنے، یا انہیں اسلام کی دعوت دینے کے لیے ان کے ساتھ میل ملاپ رکھنے اور اشاعت اسلام کے لیے ان کی مجالس میں شرکت کرنے اور اس مقصد کی خاطر سفر کر کے ان کے پاس جانے سے آدمی کافر نہیں ہو جاتا۔
[اللجنة الدائمة: 6901]