مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

چچا زاد اور سسرالی رشتے دار سے پردے کا حکم

فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

کیا میری بہن کے لئے اپنے چچا زاد بھائی سے پردہ کرنا جائز ہے جبکہ وہ ہمارا سسرالی رشتے دار بننے والا ہے، یعنی اپنی بیٹی کا نکا ح میرے بھائی سے کرنے والا ہے ؟ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ برائے کرم اس بارے آگاہ فرمائیں۔

جواب :

آپ کی بہن پر اپنے چچا زاد سے پردہ کرنا واجب ہے، اگرچہ وہ رشتے دار ہے مگر محرم نہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا نکاح اس کے بھائی سے کر بھی دے (تب بھی پردہ کرے ) کیونکہ بہنوئی اجنبی ہوتا ہے اسی طرح بھائی کا باپ وغیرہ بھی غیر محرم ہیں۔ ان سے پردہ کرنا واجب ہے۔
( شیخ ابن جبرین حفظ اللہ)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔