چند مشہور اُردو نعتوں کے شرکیہ اشعار اور اصلاح
مرتب کردہ: محمد عبدالرحمن

اسلام ایک خالص توحیدی دین ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بندہ صرف اللہ تعالیٰ کو معبود سمجھے، اسی کو پکارے، اسی سے مانگے اور اسی پر بھروسہ کرے۔ نبی کریم ﷺ اللہ کے سب سے بڑے رسول اور سب سے کامل انسان ہیں، لیکن وہ بھی اللہ کے بندے اور رسول تھے، نہ کہ مشکل کشا اور حاجت روا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ برصغیر میں نعت خوانی کے نام پر ایسی کئی نظمیں اور اشعار مشہور ہو گئے ہیں جن میں براہ راست شرک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان اشعار میں نبی ﷺ کو دعا سننے والا، مشکلیں حل کرنے والا، رزق دینے والا اور نفع و نقصان کا مالک ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ قرآن و سنت اس کے بالکل برعکس ہیں۔ ذیل میں چند مشہور اشعار اور ان کے رد میں قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت پیش کی جاتی ہے۔

1️⃣ "بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ، لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی” ❌

📖 اللہ کا فرمان:

قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا
"کہہ دو! میں تمہارے نفع و نقصان پر کسی قسم کا اختیار نہیں رکھتا۔”
(الجن : 21)

2️⃣ "یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے” ❌

📖 حقیقت:

هَذَا مِن فَضْلِ رَبِّي
"یہ سب میرے رب کا فضل ہے۔”
(النمل : 40)

3️⃣ "اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا، جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا” ❌

📖 قرآن:

وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ
"اور تمہارے رب نے فرمایا! مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔”
(المؤمن : 60)

4️⃣ "در پے بلاؤ مکی مدنی، بگڑی بناؤ مکی مدنی” ❌

📖 قرآن:

وَإِن يَمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ
"اگر اللہ تمہیں مصیبت میں ڈال دے تو اس کے سوا کوئی نجات دینے والا نہیں۔”
(الأنعام : 17)

5️⃣ "رب نے دیا ہے ان کو، میں ان سے مانگتا ہوں” ❌

📖 حدیث:
رسول ﷺ نے فرمایا:

"إذا سألت فاسأل الله وإذا استعنت فاستعن بالله”
"جب مانگو تو اللہ سے مانگو اور جب مدد چاہو تو اللہ ہی سے مانگو۔”
(سنن ترمذی 2516)

6️⃣ "ان کا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے” ❌

📖 حدیث:

"الدعاء هو العبادة”
"دعا عبادت ہے۔”
(مسند احمد 18352)

📖 قرآن:

ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ… إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ
"مجھے پکارو، میں قبول کروں گا۔ جو تکبر کریں گے وہ ذلیل ہوکر جہنم میں جائیں گے۔”
(غافر : 60)

7️⃣ "حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے، سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے” ❌

📖 حدیث:
رسول ﷺ نے فرمایا:

"تم میں سے ہر ایک اپنی حاجت اللہ ہی سے مانگے، یہاں تک کہ جوتے کا تسمہ بھی ہو تو اللہ ہی سے مانگو۔”
(مسند ابی یعلیٰ : 3403)

8️⃣ "در نبی پر پڑا رہوں گا، پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا” ❌

📖 قرآن:

يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
"اے لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ بے نیاز ہے۔”
(فاطر : 15)

9️⃣ "نبی مختار کل ہے، جس کو جو چاہے عطا کردے” ❌

📖 قرآن:

قُل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ…
"کہہ دو! میں اپنی ذات کے لیے بھی نفع و نقصان کا مالک نہیں، مگر جتنا اللہ چاہے۔”
(الأعراف : 188)

🔟 "تیرا کھاواں میں تیرے گیت گاواں یا رسول اللّٰہ” ❌

📖 قرآن:

قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
"کہہ دو! آسمان و زمین سے رزق تمہیں کون دیتا ہے؟”
(یونس : 31)

خلاصہ

یہ تمام اشعار شرکیہ اور قرآن و سنت کے خلاف ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں واضح کیا ہے کہ:

  • دعا قبول کرنے والا صرف اللہ ہے۔

  • مدد دینے والا صرف اللہ ہے۔

  • رزق دینے والا صرف اللہ ہے۔

✅ اصل محبت اور عقیدت یہی ہے کہ نبی ﷺ کی سچی تعلیمات کو اپنایا جائے اور ان کے چھوڑے ہوئے دین یعنی توحید پر قائم رہا جائے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے