سوال :
کیا چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو دائیں ہاتھ کی انگلی میں پہنے یا بائیں ہاتھ کی انگلی میں؟
جواب :
مرد و عورت کسی کے لیے بھی چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں، دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں پہنی جا سکتی ہے، مگر داہنے ہاتھ میں پہننا زیادہ بہتر ہے۔ اس لیے کہ بائیں کے مقابلے میں دایاں بہتر اور افضل ہے۔ لیکن مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی یا سونے کی گھڑی پہننا جائز نہیں ہے، یہ صرف عورتوں کے لیے خاص ہے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی بہت سی حدیثیں مروی ہیں جو مردوں کے لیے سونے اور ریشم کی حرمت اور عورتوں کے لیے ان کی اباحت پر دلالت کرتی ہیں۔