پل صراط قرآن و حدیث کی روشنی میں حقیقت اور تفصیل
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

پل صراط کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب:

پل صراط حق ہے، یہ جہنم کے اوپر ایک پل ہے، جو بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے۔ ہر ایک کو یہاں سے گزرنا ہے، خواہ جنتی ہو یا جہنمی۔ مگر گزرنے کی کیفیت ہر ایک کی اعمال کے مطابق ہوگی، کوئی برق رفتاری سے گزر جائے گا، تو کوئی لڑھکتا ہوا، کوئی جہنم رسید ہو جائے گا۔ سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پل صراط سے گزریں گے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
يضرب جسر جهنم فأكون أول من يجير، ودعاء الرسل يومئذ؛ اللهم سلم سلم، وبه كلاليب مثل شوك السعدان، أما رأيتم شوك السعدان؟ قالوا: بلى يا رسول الله، قال: فإنها مثل شوك السعدان، غير أنها لا يعلم قدر عظمها إلا الله، فتخطف الناس بأعمالهم، منهم الموبق بعمله، ومنهم المخردل.
جہنم پر پل رکھا جائے گا۔ سب سے پہلے میں پل کو عبور کروں گا، اس دن تمام انبیا یہی پکار رہے ہوں گے: اللہ! سلامتی سے گزار دے۔ پل صراط پر سعدان (ایک درخت کا نام) کے کانٹوں کی طرح کانٹے ہوں گے۔ (اے صحابہ!) کیا آپ نے سعدان کے کانٹے دیکھے ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! فرمایا: پل صراط پر بھی اس طرح کے کانٹے ہوں گے، مگر وہ کتنے بڑے ہوں گے، یہ اللہ ہی جانتا ہے، وہ لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق پکڑیں گے، بعض اپنے (برے) اعمال کی وجہ سے ہلاک ہو جائیں گے اور بعض زخمی ہو کر نجات پا جائیں گے۔
(صحيح البخاري: 6573، صحیح مسلم: 182)
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
في هذا إثبات الصراط ومذهب أهل الحق إثباته وقد أجمع السلف على إثباته وهو جسر على متن جهنم يمر عليه الناس كلهم فالمؤمنون ينجون على حسب حالهم أى منازلهم والآخرون يسقطون فيها أعاذنا الله الكريم منها.
اس حدیث میں پل صراط کا ثبوت ہے، مذہب اہل حق میں پل صراط ثابت ہے، اس کے ثبوت پر سلف کا اجماع ہے، یہ جہنم پر ایک پل ہے، جس پر تمام لوگ گزریں گے، مؤمن اپنے اپنے مراتب کے مطابق اسے پار کریں گے اور دوسرے (کفار و منافقین) جہنم میں گر جائیں گے، اللہ کریم ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔
(شرح النووي: 20/3)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے