ماخوذ: احکام و مسائل، طہارت کے مسائل، جلد 1، صفحہ 85
پاؤں کی انگلیوں کا خلال چھنگلی سے کرنے والی حدیث کی صحت
سوال:
کیا پاؤں کی انگلیوں کا خلال ہاتھ کی چھنگلی (چھوٹی انگلی) سے کرنے والی حدیث صحیح ہے یا ضعیف؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:
"میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ اپنے پاؤں کی اُنگلیوں کا خلال ہاتھ کی چھنگلی (چھوٹی اُنگلی) سے کر رہے تھے۔”
(ابوداؤد: الطہارۃ، باب غسل الرجلین؛ ترمذی: الطہارۃ، باب فی تخلیل الاصابع)
اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ نے حسن قرار دیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب