قریش کے بارہ سردار کون تھے؟ بخاری کی روایت کی وضاحت

فونٹ سائز:
ماخوذ: احکام و مسائل، فضائل و خصائل کا بیان، جلد 1، صفحہ 472

سوال

بخاری شریف کی روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ قریش میں سے بارہ (12) سردار ہوں گے، وہ سردار کون سے ہیں؟ وضاحت فرمائیں۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ ﷺ کی اس پیش گوئی کی روشنی میں جن بارہ قریشی سرداروں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کے نام درج ذیل ہیں:

✿ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

✿ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ

✿ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

✿ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

✿ معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ

✿ عبدالملک بن مروان رحمہ اللہ

✿ ولید بن عبدالملک رحمہ اللہ

✿ سلیمان بن عبدالملک رحمہ اللہ

✿ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ

✿ یزید بن عبدالملک رحمہ اللہ

✿ ہشام بن عبدالملک رحمہ اللہ

✿ ولید بن یزید بن عبدالملک رحمہ اللہ

یہ نام فتح الباری، جلد 13، صفحہ 214 کی درج ذیل روایت میں ذکر کیے گئے ہیں:

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب