تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
وکیل کا رسید پر حقیقی رقم سے زیادہ رقم درج کرنا
مسلمان کو چاہیے کہ وہ معاملات میں سچائی اپنائے۔ جھوٹ بولنا اور ناحق لوگوں کا مال کھانا جائز نہیں، لہٰذا آدمی جس کو کوئی چیز خریدنے کے لیے بھیجے تو اس کے لیے اس کی قیمت خرید سے زیادہ لینا جائز نہیں، اسی طرح بیچنے والے کے لیے بھی جائز نہیں کہ وہ اپنے مؤکل کو دھوکا دینے کے لیے رسید پر غیر حقیقی قیمت لکھے، گاہک اصلی قیمت سے زیادہ قیمت ادا کرے اور وہ اضافہ وکیل خود رکھ لے۔
نیز یہ گناہ اور زیادتی پر تعاون اور باطل طریقے سے لوگوں کا مال کھانے کے زمرے میں آتا ہے، اور کسی مسلمان کا مال اس کی رضا مندی کے بغیر حلال نہیں۔
[اللجنة الدائمة : 15376]