یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔
والدین اپنی اولاد کو نماز کا حکم دیں
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
◈ حافظوا على أبناء كم فى الصلوة تم تعودوا الخير فإنما الخير بالعادة.
”اپنے بچوں کی نماز کے بارے میں حفاظت کرو۔ پھر انہیں خیر کی عادت ڈالو اس لیے کہ خیر عادت کے ذریعے آتی ہے۔“
بیهقی ج 3 ص 84
◈ قال رسول الله: مروا أولادكم بالصلوة وهم أبناء سبع سنين
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی اولاد کو نماز کا حکم دو جب وہ سات سال کی ہو جائے۔“
[صحيح] ابوداود، كتاب الصلوة، باب متى يؤمر الغلام بالصلوة: 495 ؛ المستدرك حاكم: 734