نماز وتر کا وقت کب تک ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نماز وتر کا وقت کب تک ہے؟

جواب :

نماز وتر کا وقت نماز عشاء کے بعد سے لے کر طلوع فجر تک ہے۔اس دوران وتر نہ پڑھ سکے ، تو اس کی قضا طلوع فجر کے بعد بھی دی جاسکتی ہے۔
❀ سید نا ابو بصرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن الله عز وجل زادكم صلاة فحافظوا عليها، وجعل وقتها فيما بين العشاء إلى الفجر، وهى الوتر .
”اللہ نے آپ کو فرض سے زائد ایک نماز عطا فرمائی ہے، اس پر پابندی کریں۔ اس کا وقت عشا سے فجر تک مقرر کیا ہے ، وہ نماز وتر ہے۔“
(مسند الإمام أحمد : 7/6 ، المعجم الكبير للطبراني : 279/2، ح : 2168، وسنده صحيح، وله طرق كثيرة)
❀ قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) فرماتے ہیں:
إن وقتها المتفق عليه ما لم يطلع الفجر، وهذا قول كافة العلماء .
”نماز وتر کے جس وقت پر اتفاق ہے، وہ طلوع فجر تک کا وقت ہے، تمام اہل علم اسی کے قائل ہے۔“
(إكمال المعلم : 101/3 ، شرح أبي داود لابن رسلان : 501/6)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے