« باب ماجاء فى مجانبة أهل الأهواء وبغضهم»
نفس پرستوں سے دوری اور ان سے نفرت
✿ «عن ابي امامة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال: من احب لله وابغض لله واعطى لله ومنع لله، فقد استكمل الإيمان.» [حسن: رواه أبو داود 4681]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے محبت کی، اللہ کے لیے نفرت کی، اللہ کی خاطر کسی کو دیا اور اللہ ہی کی خاطر روکا تو یقیناً اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔“
✿ «عن معاذ بن انس الجهني، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من اعطى لله، ومنع لله، واحب لله، وابغض لله، وانكح لله، فقد استكمل إيمانه . » [حسن: رواه الترمذي 2521 والإمام أحمد 15638 والحاكم 164/2 .]
حضرت معاذ بن انس الجھنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے دیا اور اللہ کے لیے روکا، اللہ کی لیے محبت کی اور الله کے لیے نفرت کی، اور اللہ کے لیے شادی کی تو یقیناً اس کا ایمان مکمل ہو گیا۔“