یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
شدید قسم کی نفسیاتی حالت یا کسی تکلیف دہ بیماری کے وقت اگر بیوی اپنے خاوند کے مطالبے پر اسے قریب آنے سے منع کر دے، تو کیا اس صورت میں بیوی گناہگار ہو گی ؟
جواب :
اگر خاوند بیوی کو اپنے بستر پر بلائے تو بیوی پر اس کی تعمیل ضروری ہے۔ لیکن اگر وہ کسی نفسیاتی یا جسمانی بیماری کی وجہ سے اس مطالبے کی تعمیل کرنے سے قاصر ہے تو اس حالت میں خاوند کے لئے ایسا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
لا ضرر ولا ضرار [ رواه ابن ماجة فى كتاب الأحكام 17 وأحمد بن حنبل 327/5]
”تکلیف اٹھانا اور کسی کو تکلیف پہچانا جائز نہیں ہے۔ “
لہٰذا اسے توقف کرنا چاہئیے یا کسی غیر مضر طریقے سے اپنی خواہش پوری کرنی چاہئیے۔
(شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ)