نبی کریم ﷺ کو قبر میں کس کس نے اتارا تھا؟
شمارہ السنہ جہلم

جواب:
سیدنا علی ، سیدنا عباس اور سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہم نے ۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں:
دخل قبر النبى صلى الله عليه وسلم العباس ، وعلي والفضل ، وسوى لحده رجل من الأنصار وهو الذى سوى لحود الشهداء يوم بدر
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں سیدنا عباس بن عبدالمطلب ، سیدنا علی بن ابوطالب اور سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہم اترے ، ایک انصاری نے آپ کے لیے لحد والی قبر کھودی ۔ یہ وہی شخص تھا ، جس نے شہدائے بدر کی لحد والی قبریں کھودی تھیں ۔“
[مسند أبى يعلى: ٣٩٦/٤ ، ح: ٢٥١٨ ، شرح معاني الآثار للطحاوي: ٤٧/٤ ، مسند البزار: ٨٥٥ ، وسنده حسن]
اس حدیث کو امام ابن الجارود (547) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (6633) نے ”صحیح“ کہا ہے ۔
یہ بھی ثابت ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر لحد والی کھودی گئی ۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: