تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
معالجین کی چند عام غلطیاں کیا ہیں ؟
جواب :
➊ عورت پر محرم کے بغیر قرآن پڑھنا۔
➋ مریض کے جسم پر قرآن لکھنا، مثلاً حرف مریض کی پیشانی پر لکھنا یا کٰھیٰعص کو کئی حرفوں کی شکل میں انگلیوں پر لکھنا۔
➌ کسی کپڑے کے ٹکڑے پر قرآن لکھنا، پھر اسے مریض کے سونگنے کے لیے جلانا۔
➍ دوران علاج دھونی دینے والے آلے کو کھلا چھوڑ دینا۔
➎ مریض کا اپنے ہاتھ کو کشف کے لیے اٹھانا اور اوپر نیچےکرنا کہ اگر اس کے ساتھ کوئی چیز ہو تو یہ اٹھ جائے گا اور اگر اس کے ساتھ ایسے ہو تو گر جائے گا وغیرہ۔
➏ گھاس کے تنکوں کے بارے میں کہنا کہ ان کو پکڑ یا ان کو چھوڑ۔
➐ جن کے ساتھ ایسی لمبی گفتگو کرنا جس کا کوئی فائدہ ہی نہ ہو۔