مطلقہ غیر مدخولہ کی ماں سے نکاح کا کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

مطلقہ غیر مدخولہ کی ماں سے نکاح کا کیا حکم ہے؟

جواب:

جائز نہیں۔ نکاح کے بعد ساس ہمیشہ کے لئے حرام ہو جاتی ہے، خواہ لڑکی سے خلوت اختیار کی ہو یا نہ کی ہو۔
وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ
(النساء: 23)
اور تمہاری بیویوں کی ماؤں کو بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔