مضاربت میں نفع اور نقصان کا مسئلہ
تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

مضاربت میں نفع اور نقصان کا مسئلہ
مضاربت میں اگر خصوصا مال میں خسارہ ہو جائے تو سامان کی تجارت کرنے والا عامل اسے برداشت نہیں کرے گا، اگر اس میں اس کی کوتاہی یا دست درازی شامل نہ ہو، کیونکہ خسارے کا مطلب ہے سرمائے میں نقصان جو اس کے مالک کا ہے، لہٰذا خسارہ سرمائے کا مالک برداشت کرے گا اور اس خسارے کا حساب و شمار صرف اس کے مال سے کیا جائے گا، (جبکہ مال کی محنت ضائع ہوگی) ان دونوں کا اشتراک مال کی پیداوار میں ہے، لہٰذا وہ دونوں حسب اتفاق اس شرط کے ساتھ نفع میں شریک ہوں گے کہ وہ نفع کا ایک معلوم اور مشترک حصہ ہو، جیسے آدھا، تیسرا وغیرہ۔
[اللجنة الدائمة: 19912]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: