مجاہدین کو زکوٰۃ دینا

فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ

سوال : ایک قابل اعتماد شخص کا کہنا ہے کہ وہ زکوٰۃ کا مال ایک ایسے معتمد علیہ عالم کے پاس پہنچا سکتا ہے جو اسے مجاہدین تک پہنچا دے، کیا میں اس طرح اپنے سونے کی زکوٰۃ ادا کر سکتی ہوں ؟ یا اس سے بہتر بھی کوئی راستہ ہے ؟ میرے لئے مستحق لوگوں کی تلاش مشکل ہے۔
جواب : مجاہدین کو زکوٰۃ دینا درست ہے، ممتاز علماء کا فتویٰ یہی ہے اور یہ اس لئے کہ مجاہدین اسلام، کفار اور سخت ترین اعداء دین کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اگر کوئی قابل اعتماد شخص اموال زکوٰۃ مجاہدین تک پہنچا سکے یا کسی ایسے شخص کے حوالے کر سکے جو اسے مجاہدین تک پہنچا دے گا تو زکوٰۃ کا مال ایسے شخص کے حوالے کر دینا جائز ہوگا۔ زکوٰۃ ادا کرنے والا اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کی وجہ سے عند اللہ اجر کا حقدار ہو گا۔

اس تحریر کو اب تک 21 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply