حدیث کے بارے میں ” قیل و قال“ کرنے والوں کے لیے امام شافعی رحمہ اللہ کی نصیحت
تحریر:ابومحمد عبد الله اختر، ماخوذ: ماہنامہ الحدیث، حضرو

حدیث کے بارے میں ” قیل و قال“ کرنے والوں کے لیے امام شافعی رحمہ اللہ کی نصیحت

امام شافعی رحمہ اللہ کے شاگرد سلیمان بن ربیع (المرادی) سے روایت ہے کہ امام شافعی رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث بیان کی تو ایک شخص نے ان سے کہا: اے ابو عبد اللہ! ( آپ ) اس حدیث کو لیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا:
سبحان الله ، أروي عن رسول الله لا شيئا لا أخذ به ، متى عرفت لرسول الله صلى الله عليه وسلم حديثا ، ولم آخذ به ، فأنا أشهدكم أن عقلي قد ذهب
سبحان اللہ ! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز ( حدیث ) بیان کروں، پھر اسے نہ لوں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی حدیث کا مجھے علم ہو جائے، پھر اسے نہ لوں تو میں تمہیں (اس پر) گواہ بناتا ہوں کہ میری عقل زائل (ختم) ہو چکی ہے۔
(آداب الشافعي ومناقبه لابن أبي حاتم 1 / 50 ، وسنده صحيح)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1