یہ تحریر شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری کی کتاب سورتوں اور آیات کے فضائل سے ماخوذ ہے۔
سورت تکویر، انفطار اور انشقاق کی فضیلت صحیح احادیث کی روشنی میں
➊ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
من سره أن ينظر إلى يوم القيامة كأنه ر أى عين فليقرأ : إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ، إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ، إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ.
مسند الإمام أحمد : 27/2 ، سنن الترمذي : 3333 ، وسنده صحيح
جو شخص قیامت کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہے، وہ سورت تکویر، سورت انفطار اور سورت انشقاق کی تلاوت کر لے۔
اسے امام حاکم رحمہ اللہ 515/2 نے صحیح الاسناد کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری: 696/8 نے جید قرار دیا ہے۔