قسم کا کفارہ اور مسکین کے کھانے کی مقدار
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال:

قسم کا کفارہ کیا ہے اور مسکین کے کھانے کی مقدار کیا ہے؟

جواب:

اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآنِ حکیم میں سورۃ المائدہ (89) میں قسم کا کفارہ یہ بیان کیا ہے کہ جو تم اپنے گھر والوں کو درمیانے درجے کا کھانا دیتے ہو، یہ دس مسکینوں کو کھلاؤ یا انھیں کپڑے پہنا دو، یا ایک غلام آزاد کرو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو پھر تین دن کے روزے رکھو۔ اس آیت میں قسم کا کفارہ بھی حق تعالیٰ نے بیان کر دیا ہے اور کھانے کی مقدار بھی بتا دی کہ تم اپنے گھروں میں جو اوسط درجے کا کھانا استعمال کرتے ہو اس میں سے دس مسکینوں کو کھلا دو۔ اس کی متعین مقدار کہ ڈھائی کلو یا ڈیڑھ کلو ہو، اس کے متعلق کوئی صحیح حدیث وارد نہیں۔ ہر شخص اپنے گھر کا حساب دیکھ کر فیصلہ کرے اور لباس کم از کم اتنا ضرور ہو جس میں نماز ادا کی جا سکتی ہو۔ (واللہ اعلم!)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے