سوال:
قربانی کی کھالوں کا بہترین مصرف کون سا ہے؟
جواب:
سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیوں کی نگرانی کروں اور ان کا گوشت کھالیں اور جلیں صدقہ کر دوں اور ان میں سے قصاب کو کچھ نہ دوں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم قصاب کو اپنی گرہ سے اس کی اجرت دیتے تھے۔“
(بخاری، كتاب الحج، باب لا يعطى الجزار من الهدي شيئا (1717،1716)
مسند احمد (15/4، ح: 1631) میں ہے، سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم کو قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے روکا تھا، اب تم ان کا گوشت کھاؤ اور صدقہ کرو، ان کی کھالوں سے فائدہ حاصل کرو اور ان کو نہ بیچو۔
چنانچہ قربانی کی کھالیں صدقہ و خیرات، طلبہ اور مجاہدین وغیرہ کی مد میں صرف کی جا سکتی ہیں۔