غیر محرم مردوں سے عورتوں کا مصافحہ: حدیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال :

غیر محرم مردوں سے عورتوں کا مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

جواب :

عورتوں کا غیر محرم مردوں سے مصافحہ کرنا ناجائز ہے۔ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے عورتوں سے بیعت لیتے ہوئے فرمایا:
إني لا أصافح النساء
(بخاري كتاب البيعة، باب بيعة النساء 4186، أحمد 357/6 ح : 27516)
”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
”اللہ کی قسم! رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں لگا، آپ صرف زبانی بیعت لیا کرتے تھے۔“
(مسلم، کتاب الإمارة، باب كيفية بيعة النساء 1866)
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی زندگی کو اسوہ نمونہ بنایا ہے، لہذا ہمیں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی مکمل اطاعت و فرماں برداری کرنی چاہیے اور غیر محرم عورتوں سے قطعاً مصافحہ نہیں کرنا چاہیے، تا کہ فتنہ و فساد اور مشکوک ماحول سے اجتناب ہو، البتہ عورتوں کا اپنے محرم رشتہ داروں مثلاً باپ، بیٹا، بھائی وغیرہ سے مصافحہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ (والله أعلم)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے