«باب فضل كظم الغيظ»
غصہ کو پی جانے کی فضیلت
✿ « قال الله تعالى : »
« وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ » [آل عمران: 134]
”اور(پرہیز گار وہ ہیں) جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کر دینے کے عادی ہیں، اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔“
❀ «عن معاذ بن أنس الجهني ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: من كظم غيظا وهو قادر على ان ينفذه، دعاه الله عز وجل على رءوس الخلائق يوم القيامة، حتى يخيره الله من الحور العين ما شاء. » [حست رواه أبو داود 4777، والترمذي 2021، 2493، وابن ماجه 4186.]
حضرت معاذ بن انس الجھنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص غصہ کے نفاذ کی قدرت کے باوجود اس کو پی جائے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو تمام لوگوں کے سامنے بلا کر اختیار دے گا کہ حورعین میں سے جس کو چاہے اپنے لیے منتخب کرلے۔“