تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ
سوال : کیا غسل جمعہ کے بعد وضو کرنا ضروری ہے ؟
جواب : اگر وضو کر کے غسل کیا ہے تو پھر دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کو ہاتھ نہ لگے، کیونکہ شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
لا تقبل صلاة من احدث حتي يتوضا [ بخاري، كتاب الرضوء : باب لا تقبل صلاة بغير طهور : 135]
” بغیر وضو کے نماز قبول نہیں ہو گی، یہاں تک کہ نمازی وضو کرے۔ “
ایک حدیث میں یہ الفاظ ہیں :
من مس ذكره فليتوضا [ ابوداود، كتاب الطهارة، باب الوضوه من المس الذكر : 181 ]
” جس نے اپنی شرم گاہ کوچھوا وہ وضو کرے۔ “