عاجزی اور انکساری اختیار کرنا
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

« باب ما جاء فى التواضع »
عاجزی اور انکساری
❀ «عن عياض بن حمار قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الله أوحي إلى أن تواضعوا حتى لا يفخر أحد على أحد ولا يبغ أحد على أحد. » [صحيح. رواه مسلم 64:2185]
حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہما کی روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالی نے میری طرف وحی فرمائی ہے کہ عاجزی اختیار کرو، کوئی کسی پر فخر نہ کرے، اور نہ کوئی کسی پر زیادتی کرے۔“

❀ « عن انس بن مالك , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تعالىٰ اوحى إلي: ان تواضعوا , ولا يبغي بعضكم على بعض.» [حسن: رواه ابن ماجه 4214، والبخاري فى الأدب المفرد 426.]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً الله تعالی نے میری طرف وحی فرمائی کہ (اے لوگو!) تم عاجزی اختیار کرو، تم میں سے کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے۔“

❀ « عن ابن عمر عن عمر رضي الله عنهما قال لا أعلمه الارفعه قال يقول الله تبارك و تعالي من تواضع لي هكذا وجعل يزيد باطن كفه إلى الأرض وأدناها إلى الأرض رفعته هكذا وجعل باطن كفه الى السماء ورفعها نحو السماء. » [صحيح: رواه أحمد 309، والبزار 175، وأبو يعلى 187.]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان فرمایا: میں اس کو نہیں جانتا، مگر (جو شخص عاجزی اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو بلندی عطا فرمائے گا۔ پھر آپ (عمر بن خطاب) نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:جو میرے لیے اس طرح عاجزی اختیار کرے گا، اور آپ اپنی ہتھیلی کو بڑھاتے ہوئے زمین کے قریب تک لے گئے، تو اللہ تعالیٰ اس کو اس طرح اٹھائے گا اور پھر آپ نے اپنی ہتھیلی آسمان کی طرف بلند فرمائی اور اس کو اونچا اٹھایا۔

❀ «عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : ما استكبر من أكل معه خادمه، وركب الحمار بالأسواق، واعتقل الشاة فحلبها.» [حسن: رواه البخاري فى الأدب المفرد 550.]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص میں تکبر نہیں ہے جس کے ساتھ اس کا خادم کھانا کھائے اور بازاروں میں گدھے پر سوار ہو کر جائے، بکری کو باندھے اور اس کا دودھ دوہے۔“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!