تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
ضمانت کا ایک مسئلہ
سوال : ہمارے گاؤں میں لوگ زیتون کے پھل کی ایک مقرر رقم کے ساتھ ضمانت دیتے ہیں، مثلاً کہنے والا کہتا ہے : میں تیرے سارے زیتون کی ایک ہزار دینار کے بدلے ضمانت دیتا ہوں، کیا شریعت میں یہ معاملہ جائز ہے، اسے کیا کہا جاتا ہے ؟ اگر یہ جائز ہے تو اس کی دلیل کیا ہے ؟
جواب : یہ مذکورہ ضمانت جائز نہیں کیونکہ یہ ایک مجہول چیز کی ضمانت ہے۔ نیز اس میں باطل شرط ہے، لہٰذا یہ جوا اور نا جائز طریقے سے مال کھانا ہے۔
[اللجنة الدائمة : 19/129]