عبید اللہ طاہر حفظ اللہ
صوم داود
❀ «عن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما، قال: قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم : صم يوما وأفطر يوما، وذلك صيام داؤد عليه السلام وهو أعدل الصيام، قلت إني أطيق أفضل منه يا رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: لا أفضل من ذلك »
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ایک دن روزے رکھو اور ایک دن افطار کرو (یعنی روزہ نہ رکھو)، اور یہی داؤد علیہ السلام کے روزے ہیں، اور یہی اعتدال والے روزے ہیں۔ حضرت عبد الله رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ میں تو اس سے زیادہ افضل کی طاقت رکھتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے زیادہ فضیلت والی کوئی چیز نہیں۔“ [صحيح بخاري 3418، صحيح مسلم 1159: 181]