شیطان کا سونے والے پر گرہیں لگانے کا عمل اور اس کا توڑ
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

سوال:

کیا شیطان سونے والے کی گدی پر تین گرہیں لگاتا ہے، حتی کہ وہ نماز بھی نہیں پڑھ سکتا ؟

جواب :

ہاں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:
يعقد الشيطان على قافية رأس أحدكم إذا نام ثلاث عقد، يضرب كل عقدة: عليك ليل طويل فارقد، فإن استيقظ فذكر الله إنحلت عقدة، فإن توضا، انحلت عقدة، فإن صلى انحلت عقدة فأصبح نشيطا طيب النفس وإلا أصبح خبيث النفس كسلان
”جب کوئی بندہ سوتا ہے تو شیطان اس کی گدی پر تین گرہیں لگاتا ہے اور ہر گرہ لگاتے وقت کہتا ہے: لمبی رات ہے سو جا۔ اگر بنده بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، وضو کرے تو دوسری بھی کھل جاتی ہے اور نماز پڑھ لے تو تیسری بھی کھل جاتی ہے تو صبح کو چاق و چوبند اور چست ہوتا ہے۔ اگر وہ مذکورہ کام نہیں کرتا تو پراگندگی اور سستی کی حالت میں صبح کرتا ہے۔“ [ صحيح بخاري، رقم الحديث 19]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے