سورۃ النور کی آیات 39،40 سے اولاد کا وظیفہ؟
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال:

تاج کمپنی کی مطبوعہ کتاب ”اعمال قرآنی“ میں لکھا ہے کہ فلاں فلاں آیات کو کسی چیز پر اس طرح دم کر کے اسے کھایا پیا جائے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ سورۃ النور کی آیات (39، 40) کے بارے میں لکھا ہے: ”ان آیات کو لونگ کے چالیس دانوں پر دم کر کے ہر رات ایک دانہ کھایا جائے، تو اولاد ہو جائے گی“ کیا یہ درست ہے؟

جواب:

قرآن حکیم یا کسی صحیح حدیث میں ایسی بات وارد نہیں کہ قرآن کی یہ آیات لونگ کے چالیس دانوں پر دم کر کے کھائیں تو اولاد ہو گی، یہ صاحب کتاب کی اپنی ایجاد ہو گی، یا کسی اور بزرگ کا قول۔ البتہ قرآنی آیات پڑھ کر دم کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح مسنون اور صحیح اذکار سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ مختلف مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچنے کے اذکار و وظائف کے بارے میں راقم کی کتاب ”پریشانیوں سے نجات“ ملاحظہ کریں، جس میں صرف صحیح احادیث اور قرآنی آیات درج کی گئی ہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے